ایک نیوز :سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان 2روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے۔کارکنوں نے ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پرسربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان کا صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، سید عکاشہ میاں،حافظ امیر حمزہ، حافظ عبدالرحمن، مولانا زاہد حسین، قاری خالد محمود، حافظ احسان الحق حافظ عبداللہ نے استقبال کیا۔
مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، طارق خان بلوچ اور ایاز محمد بھی مولانافضل الرحمان کے ہمراہ لاہور پہنچے۔
مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کررہے ہیں۔صوبائی مجلس عمومی کے ارکان اور صوبہ بھر کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کریں گے۔