خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟بانی پی ٹی آئی نے منظوری دیدی

Mar 05, 2024 | 18:30 PM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں بانی تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا کی کابینہ کیلئے  سات نام دے دیئے ہیں ، باقی نام علی امین گنڈاپور کی صوابدیدپر چھوڑ دیئے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بانی تحریک انصاف نے مجموعی طور پرسات نام وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کودیئے ہیں جنہیں کابینہ میں شامل کیا جانا ہے ۔دیگر ناموں کا اختیار علی امین گنڈاپور کو دیا گیا ،بانی تحریک انصاف نے کابینہ  کے لیے نام پشاور سمیت تمام صوبوں سے اہم ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے  ۔

بانی تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری ، صحت ، تعلیم اور پولیس میں ریفارمز پر زور دیا ،چیئر مین تحریک انصاف نے سونامی بلین ٹری منصوبے کو فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تحریک انصاف کے ذرائع کےمطابق سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سینیئر وزیر ہوں گے ،ابتدائی طور پر دس وزراء تین مشیر اور تین معاون خصوصی کا اعلان کیا جائے گا ،سید قاسم علی شاہ ، خلیق الرحمان ، ظاہر شاہ طورو ، کے نام  کابینہ میں شامل ہوں گے ۔

مزیدخبریں