ایک نیوز:حالیہ برفباری کےاسپیل کےبعداسکردوانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن ویزکی صفائی کاکام مکمل کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اسکردوانٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشنزکےلئےدستیاب ہے،اسکردو میں غیرمعمولی برفباری نے ایئرپورٹ فلائٹ آپریشنز کو جزوی متاثر کیاتھا،پی آئی اے اور نجی ایئرلائن نےاسکردو کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق 10مارچ سے پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو کے لیے روزانہ پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی ،پی ائی اے اپریل کے پہلے ہفتے سے کراچی اور لاہورسےاسکردو کے لئے ہفتہ وار پروازیں بھی شروع کرے گا، نجی ایئر لائن اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد سے اسکردو کے لیے اپنا آپریشن شروع کرے گی۔
ذرائع کےمطابق ابتدائی طور پر نجی ایئر لائن اسلام آباد سےا سکردو ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی ،حالیہ بارشوں سے متاثرہ گوادر ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔