’’فوجی ادویات میں چیلنجز‘‘کےموضوع پرایس سی اورکن ممالک کی تقریب

’’فوجی ادویات میں چیلنجز‘‘کےموضوع پرایس سی اورکن ممالک کی تقریب
کیپشن: SC and other countries event on the theme "Challenges in Military Medicine".

ایک نیوز:’’فوجی ادویات میں چیلنجز‘‘کےموضوع پرایس سی اورکن ممالک کےسیمینارکےافتتاحی تقریب کاانعقادکیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نےصحت عامہ کے شعبے میں نئے اور پیچیدہ چیلنجوں پر اظہار خیال کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وبائی امراض اور انسانی بحران سے نمٹنے کے امور پر بھی روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل ساحر نےاجتماعی تیاریوں اور جوابی حکمت عملی کیلئے ایس سی او ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکاکہناتھاکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے، اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔