مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل،قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی

Mar 05, 2024 | 19:13 PM

ایک نیوز :الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی ۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ملنے کے بعد مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت  بن گئی ،ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں 9 آزاد شامل ہوئے، 34 خواتین، 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔دوسرے نمبر پر سنی ا تحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82ہے ۔

پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی ۔پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16 اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے۔ایم کیو ایم کو 17 جنرل چار خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست ملی ۔

جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ۔جے یو آئی نے 6 جنرل، 4 خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست حاصل کی ۔

مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد  5، تین جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، ایک نشست خواتین کی ملی۔

آئی پی پی کے 4 ارکان ہیں۔3 جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی ۔

ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیا، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست ہے ۔

قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے  جبکہ ایک حلقے میں الیکشن نہ ہونے سے رزلٹ رکا ہواہے۔

مزیدخبریں