پی ٹی آئی کی طرف سےعمران خان کی رہائی کیلئےقراردادجمع

Mar 05, 2024 | 13:46 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی نےعمران خان کی رہائی کیلئےقومی اسمبلی میں قراردادجمع کروادی۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آبادمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےاسدقیصرکاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف من گھڑت اورغیرقانونی مقدمات بنائے گئے،شاہ محمود قریشی،خواتین و دیگر رہنما ؤ ں کو رہا کیا جائے۔

اسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ ہماری جنگ سیاست کیلئے نہیں، عوام کے لیے ہے،اس وقت جعلی وزیراعظم بن گیا ہے،شہبازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتے، تحقیقات ہونی چاہیے،9 مئی واقعات کا ذمہ دار کون ہے، ہم سے مخصوص سیٹیں بھی چھینی گئیں،اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔
رہنماپی ٹی آئی کاکہناتھاکہ ہمارا مطالبہ ہے آئین کے مطابق تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں،الیکشن میں جھوٹے مینڈیٹ کیلئے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں۔

مزیدخبریں