وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

 وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر آج پھر اجلاس طلب کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی گوادر سے واپسی پرملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوگا ، وزارت خزانہ ،ایف بی آر اور منصوبہ بندی کمیشن کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ایف بی آر کے ٹیکس اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کو جمعرات کے روز عشایئے  کی دعوت دی گئی ہے، شہباز شریف کی جانب سے جمعرات کو تمام اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ ہوگا، مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کو وزیر اعظم ہاوس میں عشائیہ دیا جائے گا۔