وزیراعظم سےآصف زردار ی کی وفدکےہمراہ ملاقات

وزیراعظم سےآصف زردار ی کی وفدکےہمراہ ملاقات
کیپشن: Meeting with Prime Minister Asif Zardari's delegation

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سےسابق صدرآصف زردار ی نے وفدکےہمراہ ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اوروزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی شامل تھے۔
وفدنےوزیراعظم شہبازشریف کووزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنےپرمبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں ،جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا، خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔
واضح رہےکہ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔