ایک نیوز: حکومت کی آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنی کی تیاری مکمل ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کیلئے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم تیارکرلی گئی، وزارت خزانہ نئی پنشن اسکیم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے،نئےسرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن اسکیم دی جائے گی ۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سےانکو نئی اسکیم میں منتقل کر سکتی ہے، ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے، نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی کی سہولت فراہم کر رہا ہے، ایس ای سی پی کی تجویز ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضا کارانہ پنشن اسکیم دے۔
ذرائع کےمطابق اس اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کی پنشن سہولت جاری رہے گی، اس وقت ملک میں43 پنشن فنڈ کام کر رہے ہیں ، ان فنڈز میں61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے سب سے پہلے دو سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین کے21 پنشن فنڈز کام کررہے ہیں ،پنجاب حکومت بھی ملازمین کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے ۔