ایک نیوز:گوادرمیں ایمرجنسی صورتحال کےپیش نظرانتظامیہ متحرک ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان ٹیم سمیت گوادر پہنچ گئے۔ سیکرٹری صحت کے ہمراہ ڈی جی ہیلتھ اور موذی امراض کی تشخیص کےلئے دیگر عملہ بھی موجودہے۔
گوادرمیں موجودعملےنے سیکرٹری صحت عبداللہ خان کوصورتحال کےبارےمیں بریفنگ دی۔
سیکرٹری صحت کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ بارش اور سیلابی صورتحال ملیریا، ڈینگی اور دیگر موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، گوادر میں ملیریا، ڈینگی اور دیگر امراض کی تشخیص کےلئے 51 ٹیسٹنگ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔
گھروں میں موجود پانی سے موذی امراض کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات مکمل ہوچکے ہیں، جمع شدہ پانی سے موذی امراض کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایمرجنسی پلان بھی موجود ہے،اس بارےبھی بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری صحت کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ واٹر بورن اور ویکٹر بورن بیماریوں کے روک تھام کےلئے ایمرجنسی پلان مرتب کردی گئی ہے۔