ایک نیوز:پاکستان میں ٹویٹر کی بندش کےخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،فریقین کونوٹسسزجاری کرئیےگے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار شہری کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے استفسار کیا ایکس(ٹویٹر) بند ہے ؟، وکیل صفائی نے جواب دیا 17 فروری سے حکومت نے ایکس (ٹویٹر)پر پابندی عائد کردی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےاس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آچکا ہے۔
وکیل صفائی نے کہا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتےہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔