مظفر گڑھ: پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مظفر گڑھ: پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: Muzaffargarh: Free medical camp organized by Pakistan Army

ایک نیوز:ملتان کور کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل   کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض چشم، کارڈیا لوجسٹ، سکن سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور دیگر نے مفت طبی سہولیات مہیا کیں۔

متعدد مریضوں کو طبی سہو لیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،بچوں، بزرگوں اور خواتین کی کثیر تعداد بھی اس کیمپ سے مستفید ہوئی۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔