ایک نیوز:امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھوملرنےکہاہےکہ شہبازحکومت کےساتھ مشترکہ مفادات کوآگےبڑھانےپرتوجہ مرکوزرہےگی۔
تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھوملرکاپریس کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔
ترجمان محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں، پاک امریکا ویمن کونسل، سول سوسائٹی، فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔