ویب ڈیسک: دنیا کی معمر ترین خاتون ماریہ برانیاس موریرا آج 117 برس کی ہوگئیں۔
چار مارچ 1907 کو سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والی ماریہ برانیاس موریرا 8 سال کی عمر سے اسپین میں مقیم ہیں۔ وہ یہاں گزشتہ 23 برس سے ایک نرسنگ ہوم میں رہ رہی ہیں۔
گزشتہ سال جنوری میں فرانسیسی راہبہ لوسائل رینڈن کی 118 سال کی عمر میں وفات کے بعد ماریہ برانیاس نے دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کا اعزاز حاصل کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماریہ برانیاس سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کافی متحرک ہیں اور دوسرے لوگوں کی مدد سے باقاعدگی سے پوسٹ کرتی ہیں۔