ویب ڈیسک: بالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر ’ڈان3‘ کیلئے اداکارہ کیارا ایڈوانی کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو فلم کیلئے 13 کروڑ کا معاوضہ ملے گا یہ اور ان کے شوبز کیریئر کی کسی بھی فلم کا سب سے بڑا معاوضہ ہے۔
’ڈان3‘ کیلئے 275 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس کے ساتھ نئی فلم ڈان سیریز کی سب سے مہنگی فلم بن جائے گی اور یہ فرحان اختر کے کیریئر کی بھی مہنگی ترین فلم ثابت ہوگی۔
فلم کے مرکزی کرداروں کو ٹریننگ دینے کیلئے تھائی لینڈ کے مارشل آرٹس ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور یہ ٹریننگ رواں ماہ شروع ہوگی۔
کیارا یڈوانی فلم میں ’روما‘ کا کردار نہیں کریں گی جو اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ کیے تھے بلکہ ان کیلئے فلم میں نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے۔
’ڈان3‘ میں اداکارہ رنویر سنگھ کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست میں ہوگا۔