ویب ڈیسک: کسانوں کی حمایت میں بیان کے بعد بھارتی شہری گوگل پر سرچ کرنے لگے ہیں کہ آخر کار امریکی گلوکارہ ریانا مسلمان تو نہیں؟
ٹوئٹر پر امریکی گلوکارہ ریانا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ ’ہم کیوں کسانوں کے احتجاج پر بات نہیں کررہے؟‘
ٹوئٹر پر 10 کروڑ 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ریاناکی یہ پوسٹ وائرل ہوئی، جو بھارتیوں کو ناگوار گزری۔
ریانا کے بھارتی حکومت کے خلاف وار اور کسانوں کی حمایت کے بعد انتہاپسند بھارتیوں نے امریکی گلوکارہ کو پاکستانی ایجنٹ تک قرار دے دیا ۔
گوگل ٹرینڈز کے مطابق بھارتیوں نے گزشتہ دنوں گوگل پر ’ریانا کا مذہب کیا ہے؟‘ سرچ کیا ، اس کے ساتھ ساتھ مختلف لفظوں کے ساتھ ریانا کا نام بھی سرچ ہوتا رہا، لیکن سب سے اوپر اور دلچسپ تھا کہ ’کیا ریانا مسلمان ہیں‘۔