ویب ڈیسک:دنیا بھر میں ٹریفک جام کے مسائل بہت زیادہ ہے مگر اب امریکہ نے ایک اڑنے والی گاڑی بھی تیار کرلی۔
ایلیف ایرونوٹکس نامی کمپنی ایسی برقی کار بنانے جا رہی جس کو سڑک پر عام گاڑیوں کی طرح چلانے کے ساتھ اڑایا بھی جا سکے گا۔عام گاڑیوں کی طرح دکھنے والی اس برقی گاڑی کے بونیٹ اور بوٹ میں پنکھے لگے ہیں جو رش میں پھنسنے کی صورت میں ہوا میں اڑ کر گاڑی کو ٹریفک سے نکال سکیں گے۔
ہلکے وزن کی یہ دو سیٹر کار (جس کی پروڈکشن کا آغاز 2025 میں متوقع ہے) سڑک پر 40 سے 56 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ فضاء میں 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جِم دُخوفنی کا کہنا تھا کہ وہ سائنس فکشن کو حقیقت کا روپ دینا چاہتے تھے اور ایسی گاڑی بنانا چاہتے تھے جس کو باآسانی خریدا جا سکے۔