ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق محمد خان بھٹی کو درج مقدمے میں تحقیقات کیلئے بلوچستان سے منتقل کیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کی تھانےمیں طبعیت ناساز ہوگئی جس پر انہیں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا۔محمد خان بھٹی کےخلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج ہے، انہیں درج مقدمے میں کل مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔