انتقال کی افواہیں، قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا  

Mar 05, 2023 | 23:23 PM

ایک نیوز :سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے رہنما کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کے بعد قائم علی شاہ وضاحت کے لیے خود سامنے آ گئے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا، پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔

مزیدخبریں