شہر میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز 

Mar 05, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز:نگران حکومت کی ہدایت پر جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات وثقافت نازیہ جبیں نےافتتاح کیا۔

جشن بہاراں تقریبات وزیر ثقافت عامر میر کی قیادت میں سجائی جا رہی ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں  پہلی دفعہ جشن بہاراں کی تقریبات سارے شہرمیں ہورہی ہیں ،سپنانسرڈ ایونٹس ہونگے۔

سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک کا کہنا تھا کہ ہماری مٹی کی  خوشبو،لہلہاتے کھیت، بہتے دریا ٗ قدرت کا تحفہ ہیں۔قدرت کے رنگوں سے لطف اندوز ہونا ٗ انسانیت کے لئے اطمینان کا باعث ہے۔ جشن بہاراں ٗ اعلی انسانی وسماجی ومعاشرتی اقدارکے اظہار کا ذریعہ ہے۔لوک موسیقی، محفل غزل،خواتین اور مزاحیہ مشاعرہ، مصوری کی نمائش بھی جشن بہاراں میں منعقد ہونگی۔

 علی نواز ملک کاکہنا تھا کہ تقریبات کا مقصد عوام کو اپنی تہذیب وثقافت کے رنگ دیکھنے کا موقع مہیاکرنا ہے۔ جشن بہاراں تقریبا ت کو عوام کے لئے سجانے کے لئے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

نامور فوک گلوکار فضل جٹ اور شاہد لوہارنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔

جشن بہاراں کی تمام معیاری تقریبات فری ہیں جشن بہاراں کی تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔

جشن بہاراں تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، لوگ ٗ عوامی ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔جشن بہاراں تقریبات 5تا12مارچ2023تک جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں