عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا،  آصف زرداری  

عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا،  آصف زرداری  
کیپشن: Asif Zardari does not consider Imran Khan a politician

ایک نیوز :سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، عمران خان سے بات نہیں کریں گے ،الیکشن ہوئے تو ہم اس میں ضرور حصہ لیں گے۔
 سابق صدر آصف زرداری کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ہر بیوروکریٹ دستخط کرنے سے گھبراتا ہے،نیب نے مجھے عید کی نماز پڑھنے نہیں دی۔

 آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہ میاں نواز شریف کی واپسی ان کا اپنا مسئلہ ہے۔

سابق صدر کاکہنا تھا کہ کسی کے فون پر پرویز الٰہی نے اپنا سیاسی مستقبل داؤپر لگادیا۔ عمران خان کی مقبولیت غربت کی وجہ سے ہے،زمان پارک میں صبح سے تماشا چل رہا ہے،پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتے ۔

 آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانا مسلم لیگ ن کا اپنا فیصلہ تھا۔وزیراعظم سے ملاقات میں الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی ، وزیراعظم سے اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے لیکن ان کو فالو کروں گا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بحیثیت سیاسی پارٹی الیکشن کی مخالفت نہیں کرتے۔سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس نہیں دیا لیکن ہم نے خود درخواست کی۔، ان کا کہناتھا کہ جو الیکشن کمیشن نے کہنا ہے ہم نے اور مولانا نے لبیک کہناہے۔