مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،گھی ،آئل مزید مہنگاہوگیا

 مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،گھی ،آئل مزید مہنگاہوگیا
کیپشن: Another shock of inflation, ghee, oil became more expensive

ایک نیوز : رمضان المبارک سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، درجہ اول اور آئل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا۔

درجہ اول گھی کی قیمت 630 روپے،درجہ دوم گھی کی قیمت 570 روپے، درجہ سوم گھی کی قیمت 490 روپے ہو گئی۔

 درجہ اول آئل کی قیمت 680 روپے۔ درجہ دوم آئل کی قیمت 590 روپے لٹر ہو گئی۔

ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقےکا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔بلا کی مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں، شہری  قرض مانگ مانگ کر مہینہ گزارنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ سے آٹا  بھی غائب ہے، جہاں مل رہا ہے  وہاں آٹےکی من مانی قیمتوں نے عوام کے آنسو نکال دیے ہیں۔

بیسن 275  روپےکلو ، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 500 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260  اور  روزانہ استعمال کا  چاول بھی ساڑھے 3 سو روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کا ریٹ تو گھنٹوں کے حساب سے بدل رہا ہے، عوام دہائیاں دیتے ہیں کہ ان کی دسترس سے تو  اب آلو، ٹنڈے ، ٹماٹر،  پیاز، گوبھی اور تورئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔