ایک نیوز : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری ڈی پی او گجرات کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے 7 مارچ تک پیش کیا جائے ۔
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ تھانہ تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں درج مقدمہ پر جاری کئے گئے ہیں۔