ایک نیوز:بالی ووڈ سٹارریتک روشن کی دوسری شادی کی افواہوں کے بعد اب شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ صباء آزاد کے ساتھ رواں سال شادی کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریتک روشن اورصباء آزاد رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ٹویٹ کی تصدیق نہیں ہوئی، یہ صرف افواہیں ہیں جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ریتک روشن اور صباء آزاد نے بھی اپنی شادی کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ممبئی میں 100 کروڑ کے پر آسائش اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہے ہیں لیکن اداکار نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی تھی۔
البتہ گزشتہ ایک سال کے دوران ریتک روشن اور صباء آزاد کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔