ایک نیوز :سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ،تحریک انصاف نے چیف جسٹس کو خط ارسال کردیا۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مختلف عدالتی کاروائیوں کا بذریعہ ویڈیو لنک حصہ بننے کا معاملےپر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو مشترکہ خط تحریر کیاگیا۔
خط کے متن کے مطابق اطلاعات ہیں کہ عدالتوں میں دوبارہ پیشوں پر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے ۔ عمران خان پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہے، عمران خان کو اقتدار سے سازش کے تحت ہٹانے کے بعد ان پر اور تحریک انصاف کی قیادت پر متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے۔ عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے۔ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈران پر حملوں اور انکی شہادتوں کے مناظر دیکھ چکا ہے۔خدشہ ہے کہ اگر عدالت میں پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔
خط کے مطابق عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی حالیہ پیشی پر عمران خان کے لئے مناسب سکیورٹی کے انتظامات نہیں تھے۔ عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے ۔استدعا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔