خاموشی کے ساتھ فیس بک میں نئے فیچرز کا اضافہ

خاموشی کے ساتھ فیس بک میں  کئی نئے فیچرز کا اضافہ

ایک نیوز:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں خاموشی سے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس بک میں مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز کے حوالے سے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے فیس بک میں ریلز کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے۔اب صارفین 60 سیکنڈ کی بجائے 90 سیکنڈ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کر سکیں گے۔

انسٹاگرام میں جولائی 2022 میں ریلز کا دورانیہ 90 سیکنڈ کر دیا گیا تھا اور اب فیس بک میں ایسا کیا گیا ہے۔اسی طرح انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک ریلز کے لیے بھی کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر Grooves متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال کیا گیا ہے۔ایک اور فیچر میموریز سے ریلز تیار کرنے کا ہے جبکہ صارفین ٹرینڈنگ ٹیمپلیٹس کو بھی ریلز ویڈیوز کے لیے استعمال کر سکیں گے۔میٹا نے بتایا کہ ریلز ویڈیوز کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔