رات 10 بجے تک خطرہ ! عمران خان کی تقریر کے بعد اہم اعلان

Mar 05, 2023 | 19:03 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: رات زمان پارک میں کریک ڈاؤن کا خطرہ۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کارکنوں کو رات 10 بجے تک زمان پارک کے باہر  موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔  عمران خان کی زمان پارک میں تقریر کے بعد کارکنوں کو 10 بجے تک گھر کے باہر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اعلانات میں کہا گیا کہ آپ جانباز اسکواڈ ہیں، رات دس بجے تک باہر رہنا ہے، امپورٹڈ حکومت چاروں طرف سے پولیس لے کرآگئی ہے لہٰذا اندیشہ ہے گرفتاری کریں۔

اعلان میں ہدایت کی گئی کہ آپ نے رات دس بجے تک رہنا ہے پھر لاہور کے دوست آجائیں گے۔

خیال رہے کہ عمران کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، کارکن کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے بیچ میں آگئے، مشتعل کارکنوں نے نعرے لگائے، عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے نوٹس وصول کیے اور پولیس کو بتایا کہ عمران خان دستیاب نہیں ہیں۔

مزیدخبریں