کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل میں چھٹا میچ ہار گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف
کیپشن: Quetta Gladiators set a target of 180 runs to win against Islamabad United

 ایک نیوز :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8وکٹوں پر عبور کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل میں چھٹا میچ ہار گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 29 گیندوں پر 63 رنزبنائے جبکہ اعظم خان نے 35 ، فہیم اشرف نے 39 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا۔ مر اکمل نے صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پلیئنگ الیون
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو، ایلیکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبصر خان، حسن علی، رومان رئیس اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلیئنگ الیون
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یاسر خان، ول اسمیڈ، افتخار احمد، نجیب اللہ زردان، سرفراز احمد، عمر اکمل، محمد نواز ، اوڈین اسمتھ، عمید آصف، نوین الحق اور نسیم شاہ پر مشتمل ٹیم اتاری ہے۔