ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ،دو طرفہ باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال،دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔
Soon after his arrival in Doha, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif was received by the Amir of Qatar, Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, on the sidelines of the 5th United Nations Least Developed Countries (LDC) Conference being held in Doha, Qatar, today.#PMShehbazinQatar pic.twitter.com/EQ3ryXc8EN
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 5, 2023
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی اور سرمایہ کاری سمیت تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت بھی کی گئی۔
امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستانی سکیورٹی حکام کی شاندار کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقعوں کو اجاگر کیا۔ سرمایہ کاری، تجارتی اور پاکستان سے ہنر مند افراد کی قطر برآمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بات چیت بھی کی گئی۔
امیرقطر کا وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کا خیرمقدم، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔