عمران خان نے عدالتی حکم نامے کے ڈر سے خود کو کمرے میں بند کر لیا:عطاتارڑ

Mar 05, 2023 | 17:32 PM

ایک نیوز:وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ ایک شخص قانون کی دھجیاں اڑ ارہا ہے، عمران خان نے عدالتی حکم نامے کے ڈر سے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔

کراچی  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اربوں روپے کے تحائف لوٹے، انہوں نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی۔ایک شخص طلبی کے باوجود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا، خود کو لیڈر کہنے والا حکم امتناع کے پیچھےچھپ رہا ہے، عدالتیں عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بلا رہی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کے والد کو بھی کرپشن پر نوکری سے نکالا گیا تھا، انہوں نے کروڑوں نہیں اربوں روپے کی چوری کی ہے، ہم پرجھوٹے کیسزمیں فرد جرم عائد ہوتی تھی، ایک وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، بزدل عمران خان گرفتاری سے ڈرتا ہے، انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے، قوم کے اربوں روپے لوٹ کر خود کو کمرے میں بند کر کے بیٹھا ہے۔

مزیدخبریں