ایک نیوز:صوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی وصوبائی وزیرشرجیل میمن نے ٹوٹیرپرجاری کردہ پیغام میں عمران خان کوڈرپوک قرار دیا اور کہا کہ جیل بھرو تحریک کے سربراہ عمران نیازی ( ڈرپوک) عدالتی احکامات پر بھی گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ لوگوں کو قانون کی حکمرانی کا بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
جیل بھرو تحریک کے سربراہ عمران نیازی ( ڈرپوک) عدالتی احکامات پر بھی گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ #عمران_گھبرانا_نہیں
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) March 5, 2023