رانا ثنااللہ  کو کیا آفت آگئی ہے، پرویز الہٰی

رانا ثنااللہ  کو کیا آفت آگئی ہے، پرویز الہٰی

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی  کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ  کو کیا آفت آگئی ہے۔جتنے پی ٹی آئی ورکرز ہیں پورے ملک کی پولیس بھی کچھ نہیں کرسکتی۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ  کہتے ہیں جب دشمن کوئی غلطی کررہا ہو تو اس کی اصلاح نہ کرو۔  عمران خان نے سچ کہا، مریم نواز میری بارہویں کھلاڑی ہیں۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ  عمران خان ہر عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔انکے بڑے لندن میں بیٹھے ہیں سارا ٹبر بھی آجائے ان میں جان نہیں۔محسن نقوی سمیت لاہور کے سارے چور بھی آجاتے۔جتنے پی ٹی آئی ورکرز ہیں پورے ملک کی پولیس بھی کچھ نہیں کرسکتی۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اور کارکنان اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کیلئے تیار رہیں۔ یہ عمران خان کا الیکشن کے میدان میں عوامی طاقت سے مقابلہ نہیں کرسکے۔ یہ پہلے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں۔  عمران خان پر حملہ ہوچکا ہے۔ نئے حملے کے حوالے سے عمران خان خود بھی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔خدشات کے باوجود عمران خان کو جعلی مقدمات میں بلایا جاتا ہے۔امریکی غلام کسی بھی طریقے سے عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ حد سے بڑھے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔