عمران خان کو گرفتار کرکے کہاں رکھا جائے گا ؟ تفصیلات منظر عام پر

عمران خان کو گرفتار کرکے کہاں رکھا جائے گا ؟ تفصیلات منظر عام پر

ایک نیوز:  سابق وزیراعظم عمران خان  کو گرفتار کرکے کونسی جیل لے جایا جائے گا؟ کونسے سیل میں رکھا جائے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے سیل تیار کیا جارہا ہے۔  عمران خان کو سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی والے سیل میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا موقف:

اس حوالے سےترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس   کا کہنا ہے کہ  عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی ۔قانون سب کے لیے برابر ہے ۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا موقف:

نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر  کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد پولیس عدالتی حکم پر عمران خان کو گرفتار کرنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت اسلام آباد پولیس کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ جج صاحب نے ریمارکس دئیے تھے کہ  عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں۔