لاہور:معمولی تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

Mar 05, 2023 | 11:51 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کے علاقے ساندہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹا ساندہ کے علاقے میں ملزم فائز عرف چاند نے مقتول اسامہ طارق کو اپنے گھر بلایا اور تلخ کلامی ہونے پر طیش میں آ کر اسامہ کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

ملزم فائز عرف چاند دوست کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں