کراچی:چورنگی کےقریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کی ٹکر،3 نوجوان جاں بحق

کراچی:چورنگی کےقریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کی ٹکر،3 نوجوان جاں بحق
کیپشن: کراچی:چورنگی کےقریب ڈمپر اور موٹرسائیکل کی ٹکر،3 نوجوان جاں بحق

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ تیسرا نوجوان قریب ہی زخمی حالت میں موجود تھا جوکہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرافی تھانے کی موبائل پیٹرولنگ پر تھی کہ اس دوران سروس روڈ پر ہمیں نوجوان لیٹے ہوئے نظر آئے،قریب جاکر دیکھا تو 2 دو نوجوان جاں بحق تھے جبکہ موٹرسائیکل بالکل تباہ ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق سروس روڈ پر کھڑی دو بسوں کے بیچ میں تیسرا نوجوان زخمی حالت میں موجود تھا جس نے بس پر ہاتھ مار کر ہمیں اپنی طرف متوجہ کیا،زخمی نوجوان کو ہم نے ایمبولینس بلاکر اسپتال روانہ کیا لیکن وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق میں سے ایک نوجوان کی شناخت تنویر، دوسرے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تھوڑا آگے ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ڈمپر کو تحویل میں لیکر شرافی تھانے منتقل کردیا ہے۔