ایک نیوز: جرمنی کے ایک آئس کریم پارلر میں آئس کریم پر خشک جھینگر چھڑک کر کھانے کیلئے پیش کیے جا رہے ہیں۔
جنوبی جرمنی کے علاقے روٹن برگ میں یہ عجیب و غریب آئس کریم کھانے کیلئے دستیاب ہے۔جرمن شہری زیادہ تر اسٹرابیری، چاکلیٹ، کیلے اور ونیلا کے ذائقے کی آئس کریم پسند کرتے ہیں۔
میکولینو نامی شخص کے ریسٹورنٹ پر ماضی میں آئس کریم پر جگر اور پنیر ڈال کر بھی دے چکا ہے۔یہاں سونے کے ورق میں لپٹی آئس کریم بھی پیش کی جاتی ہے۔
میکولینو کا کہنا ہے کہ میں بہت متجسس شخص ہوں اور ہر شے کا ذائقہ لینا چاہتا ہوں، میں نے بہت عجیب چیزیں کھائیں ہیں اور جھینگر ان میں سے ایک ہے جسے میں دوبارہ چکھنا چاہتا تھا وہ بھی آئس کریم کے ذائقے میں۔
جھینگر والی آئس کریم اب اس لیے فروخت کی جاسکتی ہے کیونکہ یورپی یونین نے حال ہی میں غذا کے اندر کیڑوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔