ایک نیوز:جنوبی ایتھوپیا میں ایک قبیلہ ایسا ہے جہاں موٹاپے کا سالانہ تہوار منایا جاتا ہے، اس موقع پر سب سے بڑی توند والے شخص کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔
بڑے تہوار کی تیاری کرنے کیلئے حضرات 6 مہینے تک موٹا ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔جنوبی ایتھوپیا کے علاقے اومو وادی میں بڑی توند والے حضرات کو متاثر کن اور پرکشش سمجھا جاتا ہے۔
بودی نامی قبیلے میں زراعت پیشہ اور مویشی پالنے والے افراد ہیں، وہ ’کائل‘ نامی تہوار میں موٹاپے کا جشن مناتے ہیں۔
سب سے بڑی توند والے شخص کو سال کا موٹا ترین شخص قرار دیا جاتا ہے اور وہ اسے زندگی بھر پورے قبیلے سے عزت ملتی ہے۔