معمر ترین ٹی وی ہدایت کار نے ریکارڈ نام کرلیا

Mar 05, 2023 | 00:11 AM

 ایک نیوز:تھائی لینڈ کے 92 سالہ ٹی وی ہدایت کار نے حال ہی میں اپنا ایک پروجیکٹ مکمل کر کے معمر ترین ٹی وی ڈائریکٹر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تھائی لینڈ میں ’کنگ آف ایکشن‘ کے نام سے جانے جانے والے فلم اور ٹی وی کے ہدایت کار شیلونگ پاکدِیوجیت گزشتہ برس نشر ہونے والی 18 اقساط پر مشتمل منی سیریز اسکائی ریڈر مکمل ہونے کے بعد معمر ترین ٹی وی ڈائریکٹر بنے۔

18 مارچ 1931 کو پیدا ہونے والے شیلونگ پاکدِیوجیت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 میں بطور کیمرا مین کیا اور 1968 میں پہلی فلم کی ہدایت کاری انجام دی۔

  ہدایت کار نے 1970 کی دہائی میں تھونگ نامی ایکشن فلموں کی سیریز سے شہرت پائی۔

مزیدخبریں