ایک نیوز:تحریک انصاف کی رہنماعالیہ حمزہ اورصنم جاویدکی ضمانت منظورکرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماوں کے خلاف 9 مئی کے حوالہ سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے ۔
سرگودھاکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، تھانہ موسی خیل میانوالی میں ایک مزید مقدمہ درج ہوا تھا ۔جس میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔
وکلاکاکہناہےکہ دونوں خواتین رہنماوں کے مچلکے جمع کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے دونوں رہنماوں کی رہائی ممکن ہو گی ۔
پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ اورصنم جاویدکی ضمانت منظور
Jun 05, 2024 | 17:40 PM