انٹربینک میں ڈالرکی قیمت مستحکم

Jun 05, 2024 | 17:34 PM

ایک نیوز:انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں مستحکم رہی۔
تفصیلات کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر مستحکم رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا،ہنڈرڈانڈیکس 447 پوائنٹس کی کمی سے 74 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔127 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 246 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
 مارکیٹ میں 34 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 38 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 74,758 جبکہ کم ترین سطح 74,136 پوائنٹس رہی۔    

مزیدخبریں