فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسےحل ہوں گے،بلاول بھٹو 

Jun 05, 2024 | 17:29 PM

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسےحل ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاسندھ رکی پارلیمانی پارٹی سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ وفاقی حکومت کی طرف سےپیسہ ملنا چاہیے۔امید ہے بجٹ سےپہلےمسائل حل ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف اپنا وعدہ پورا کریں گے، فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسےحل ہوں گے۔
بلاول بھٹوزرداری کامزیدکہناتھاکہ الیکشن کوکئی ماہ گزرگئے،اپنےارکان اسمبلی میں سستی دیکھ رہا ہوں، آپ لوگ بار بار کامیاب ہوکر آرہےہیں، آپکوعوام سے رابطے رکھناچاهئے،ٹرانسفرپوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے،کچھ لوگوں کی اچھی رپورٹس مل رہی ہیں، کچھ کی نہیں، پیپلزپارٹی کےوزرا محنت کریں تاکہ ان کا کام نظر آئے، آپس کی لڑائی سے پارٹی اور حکومت کو نقصان نہیں ہونا چائیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ افسران کی کارکردگی پر نظر رکھیں، پارلیمان کے ساتھ عوام کو بھی وقت دینا ہوگا ،باقی صوبوں میں اینٹی کرپشن کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ،ارکان اسمبلی اپنے اضلاع میں افسران پر نظر رکھیں ، اگر کوئی افسر بدنامی کا سبب بن رہا ہے تو قیادت اور سی ایم کو بتایا جائے ، تاکہ پارٹی اور حکومت کی بدنامی نہ ہو ،اینٹی کرپشن وزیر محمد بخش کو کہا ہے کہ فری ہینڈ ہے کام کرو ،  تمام محکموں کے افسران کا جائزہ لے ، جب یہ کام شروع ہوگا تو شروع میں تھوڑا سا مسئلہ ہو گا لیکن یہ صوبے کے لئے اچھا ہوگا۔

مزیدخبریں