ٹک ٹا  ک کے ذریعے دوستی خاتون کی مہنگی پڑگئی  

ٹک ٹا  ک کے ذریعے دوستی خاتون کی مہنگی پڑگئی  
کیپشن: A woman's friendship through Tik Tok has cost her dear

ایک نیوز:لاہور جم خانہ کلب میں ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص نے   خاتون کو  نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کردی۔  

متاثرہ خاتون  کے مطابق  ملزم طارق  نے نوکری  کا جھانسہ دیکر کر   جم خانہ کلب بلایا ۔  ملزم یتیم خانہ چوک سے اپنی گاڑی میں بٹھا کر جم خانہ لیکر گیا  اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔  

پولیس   کا کہنا ہے کہ  واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس کو جم خانہ کلب کے اندر نہیں جانے دیا گیا ۔ جم خانہ سکیورٹی نے اپنی کارروائی کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کیا ۔ 

 پولیس نے  متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج  کرکے   تفتیش شروع کردی  ہے۔    

History

Close |

Clear History