ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا

ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا
کیپشن: I'm looking for love right now, Sania Mirza

ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس اسٹار و شوبز سیلیبرٹی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دوسری محبت ڈھونڈنی ہے، ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے۔ 

بھارتی ریئلیٹی شو میں سوال جواب کے دوران  میزبان نے ثانیہ  کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔

ثانیہ مرزا نے اس پر جواب دیا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے، ثانیہ اور شعیب ملک نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے۔

شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی جبکہ ثانیہ مرزاکی فیملی نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔

ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ثانیہ  نے اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے شعیب ملک سے طلاق لے لی ہے۔ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔