نیٹ میٹرنگ کےحوالےسےترجمان لیسکونےبڑاانکشاف کردیا

Jun 05, 2024 | 14:42 PM

ایک نیوز: نیٹ میٹرنگ کےحوالےسےترجمان لیسکونےبڑاانکشاف کردیا۔
ترجمان لیسکوکاکہناہےکہ نیٹ میٹرنگ پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اسی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتی ہے، صارفین اس طرح کی کسی خبر پر یقین نہ کریں، تمام درخواست گزاروں کو معمول کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن نےبھی اس حوالےسےاعلامیہ جاری کیاہے۔

اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ پاور ڈویژن کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردیدکرتاہے، مختلف چینلز پر نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر نے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزیر اعظم کیطرف سے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں،مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہیے تھا۔

واضح رہےکہ سولرسسٹم اورنیٹ میٹرنگ کےحوالےسےمختلف خبریں زیرگردش ہیں۔

مزیدخبریں