شینزن: وزیرِ اعظم   شہباز شریف  کا  شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ 

شینزن: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ
کیپشن: Shenzhen: Prime Minister Shahbaz Sharif's visit to Shenzhen Exhibition Museum

شینزن: وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے  شینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ   کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر پہنچے پر شینزن نانشان ڈسٹرکٹ پیپلز گورنمنٹ کی پارٹی لیڈرشپ کی رکن اور ڈپٹی مئیر لی زنہا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن و دیگر کار روائی کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔  

 وزیرِ اعظم نے نانشان ون اسٹاپ سروسز میں کمپنی و کاروباری کی رجسٹریشن کیلئے جدید نظام کی تعریف کی۔ 

وزیرِ اعظم نے چینی تعاون سے پاکستان میں فوری طور پر ایسے سینٹر کے قیام کیلئے پاکستانی حکام کو ضروری   اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستانی حکام کو شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی ایسا ہی جدید اور تیز تر نظام متعارف کرانے کی ہدایات بھی دیں۔   

وزیرِ اعظم  شہبا ز شریف  کی جانب سے  وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، سیکرٹری  انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر متعلقہ حکام کو پاکستان میں ایسا نظام متعارف کرنے کیلئے نانشان  ون اسٹاپ سروسز کے حکام سے مزکرات کرنے کی ہدایت کردی۔   

 وزیرِ اعظم نے شینزن کے ارتقاء و ترقی کے حوالے سے قائم شینزن ایگزیبیشن   میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم کو شینزن کی ترقی کے سفر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  وزیرِ اعظم نے میوزیم کے  مختلف حصوں کا  معائنہ کیا اور شینزن کے قلیل مدت میں ترقی کے سفر  کوسراہا ۔