ایک نیوز:سینیٹرفیصل واوڈانےکہاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایماندار آدمی ہیں جن کے سامنے پیش ہوا ہوں۔
تفصیلات کےمطابق توہین عدالت کےکیس کی سماعت کےبعدسپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسینیٹرفیصل واوڈاکاکہناتھاکہ میں ججز کی بہت عزت کرتا ہوں، اپنی پریس کانفرنس میں صرف 2ججز سے متعلق بات کی، پریس کانفرنس میں ججز کے خط سے متعلق بات کی، میرے خط کا جواب نہیں دیا گیا،اس بات پر اب بھی قائم ہوں،سپریم کورٹ میں خود بات کرنا چاہتا تھا لیکن کہا گیا کہ وکیل کے ذریعے بات کریں۔
فیصل واوڈاکامزیدکہناتھاکہ جسٹس اطہرمن اللہ سے متعلق گمان کی بات کروں یا یقین کی ،میری مرضی ہے، معافی مانگنا گناہ نہیں،کسی انسان سے بھی مانگی جا سکتی ہے،چیف جسٹس ایماندار آدمی ہیں جن کے سامنے پیش ہوا ہوں، عدلیہ کے وقار اور عزت کو 140 ویں نہیں ایک نمبر پر دیکھنا چاہتا ہوں،چاہتے ہیں عدلیہ کو ریورس گیئر لگے،انشا اللہ ایسا ہوگا، جب میرا کیس چلے گا تو سب باتیں آپ کے سامنے آ جائیں گی، خط کے جواب سے مطمئن نہیں،کنفیوژن میں اضافہ ہوا ہے،ارکان اسمبلی میرے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سپریم کورٹ آئے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو ہر طرح کی باتیں کرنے کی اجازت ہیں کیونکہ وہ مقبول ہیں، چیف جسٹس کے قرآن مجید سے حوالہ سے متعلق ریمارکس کو مثبت سمجھتا ہوں۔