پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری 

پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری 
کیپشن: 25 million dollar loan approved for Pakistan

ایک نیوز:ایشیائی ترقیاتی بینک نے  پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی  

ایشیائی ترقیاتی بینک  کے مطابق  قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلئے ہے  ۔ اے ڈی بی کا پروگرام نجی شراکت داری کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاون ہے۔ یہ پروگرام پبلک سیکٹر مینجمنٹ سپورٹ کے ہمارے جامع اور مربوط پیکیج کا حصہ ہے۔  

 اے ڈی بی پروگرام کے ذریعے ملک کے مالیاتی استحکام اور ترقی کے مقاصد میں توازن رکھنا ہے۔ یہ پروگرام سٹریٹجک، مالی طور پر  نجی شراکت داری  کیلئے سازگار ماحول  فراہم کرے ۔اس پروگرام کے ذریعے ملک کو اس کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔