ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نیدر لینڈز نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نیدر لینڈز نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: T20 World Cup, Netherlands defeated Nepal by six wickets

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدر لینڈز نے نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہے،نیدر لینڈز نے ایک سو سات رنز کا ہدف انیس ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
نیدر لینڈز کے میکس اوڈوڈ نے54رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

نیپال کی ٹیم آخری اوور میں ایک سو چھ رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔
 د وسری طرف انگلینڈ کا اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ، بارش کے باعث میچ دس دس اوورز تک محدود کیاگیاتھا ،اسکاٹ لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے نوےرنز بنائے تھے۔
واضح رہےکہ آج ورلڈکپ میں صرف ایک میچ کھیلا جائے گا بھارت اور آئر لینڈ شام ساڑھے سات بجے نیو یارک میں مدمقابل ہوں گے۔