ایک نیوز: گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ 2 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق خسرہ سے جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا تعلق لاہور سے جبکہ دوسرا کا رحیم یار خان سے ہے ۔لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے ۔
گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 151 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے 43 ،گجرانوالہ سے 21، رحیم یار خان سے 35، وہاڑی سے 47 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں خسرہ کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3389تک پہنچ گئی ہے۔