ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیابھرکیلئےچیلنج ہے،مریم نواز

Jun 05, 2024 | 12:06 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیابھرکیلئےچیلنج ہے۔
تفصیلات کےمطابق ماحولیاتی تحفظ کےعالمی دن کےموقع پرپیغام جاری کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا، عوام کرہ ارض کی حفاظت کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں،پنجاب حکومت نے آج سے پلاسٹک کے استعمال، پروڈکشن، فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کر دی ہے، پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ ’نو ٹو پلاسٹک‘ مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور ماحول دوست اقدامات کا فروغ ہے، پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا، ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی جگہوں پر پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے۔پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ فوسل فیول کے استعمال میں کمی اور قابل تجدید توانائی پر انحصار بڑھانا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے، قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے لیے مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کرہ ارض کی 40فیصد سطح ارض انحطاط کا شکار ہے، آج نہیں سوچا تو 2050 تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کوشدید متاثر کر سکتی ہے، پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں، ہرفرد اپنا کردار ادا کرکے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

مزیدخبریں